کولمبو: سری لنکا میں ہندوستانی ہائی کمیشن نے ایک بار پھر ان خبروں کی تردید کی ہے کہ ہندوستان اپنی فوجیں سری لنکا بھیجے گا۔ اس سے قبل مئی میں بھی ہندوستانی ہائی کمیشن نے میڈیا کے ایک حصے میں ایسی ہی رپورٹس کو مسترد کر دیا تھا۔ سری لنکا میں معاشی بحران کے درمیان ہزاروں مشتعل مظاہرین نے صدر گوٹابایا راجا پاکسے کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا اور وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کے گھر کو آگ لگا دی۔ صدر راجہ پاکسے نے ہفتے کے روز استعفی دینے کا اعلان کیا تھا۔
وزیر اعظم وکرما سنگھے نے یہ بھی کہا کہ نئی حکومت بننے کے بعد وہ استعفی دے دیں گے۔ہندوستانی ہائی کمیشن نے رات گئے ایک ٹویٹ میں کہاہائی کمیشن میڈیا اور سوشل میڈیا کے ایک حصے میں ہندوستان کی جانب سے سری لنکا میں اپنی فوج بھیجنے کے بارے میں خبروں کی سختی سے تردید کرنا چاہتا ہے۔ یہ رپورٹیں اور اس طرح کے خیالات حکومت ہند کے موقف سے ہم آہنگ نہیں ہیں، وہ جمہوری طریقوں اور اقدار، قائم اداروں اور آئینی ڈھانچے کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کی اپنی خواہشات کو پورا کرنا چاہتی ہے۔
کولمبو میں بڑے پیمانے پر سیاسی ہنگامہ آرائی پر اپنے پہلے ردعمل میں، ہندوستان نے اتوار کو کہا کہ وہ جمہوری طریقوں، قائم اداروں اور آئینی ڈھانچے کے ذریعے خوشحالی اور ترقی کے خواہشمند سری لنکا کے ساتھ کھڑا ہے۔ وزارت خارجہ کا یہ ریمارکس ایک دن بعد آیا جب ہزاروں مظاہرین نے صدر راجا پاکسے اور وزیر اعظم وکرماسنگھے کے گھروں پر دھاوا بول دیا۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی نے کہا کہ ہندوستان سری لنکا میں ہونے والی پیشرفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور وہ ملک اور اس کے عوام کو درپیش بہت سے چیلنجوں سے واقف ہے۔ب
اغچی نے کہاہندوستان سری لنکا کا سب سے قریبی پڑوسی ہے اور ہمارے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تہذیبی رشتے ہیں۔ ہم سری لنکا اور اس کے عوام کو درپیش بہت سے چیلنجوں سے آگاہ ہیں اور ہم سری لنکا کے لوگوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہائی کمیشن کا یہ ٹویٹ بی جے پی کے سینئر لیڈرسوامی نے اتوار کے روز سامنے آیا گوتابایا اور مہندا راجا پاکسے دونوں آزاد الیکشن میں زبردست اکثریت کے ساتھ منتخب ہوئے۔ ہندوستان ہجوم کو اس طرح کے جائز انتخابات کو الٹنے کی اجازت کیسے دے سکتا ہے؟ پھر ہمارے پڑوس میں کوئی جمہوری ملک محفوظ نہیں رہے گا۔ اگر راجا پاکسے ہندوستان کی فوجی مدد چاہتے ہیں تو ہمیں ان کی مدد کرنی چاہیے۔ ہائی کمیشن نے اس امر کا پھر اعادہ کیا کہ ہندوستان سری لنکا کی جمہوریت، استحکام اور اقتصادی بحالی کا حامی ہے۔