نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی 14جولائی کو ہندوستان، اسرائیل، امریکہ اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) پر مشتمل 12یو2کے14جوالائی کو ہونے والے پہلے سربراہی ورچوئل اجلاس میں شرکت کریں گے۔ 12یو2کے قیام کے اغراض و مقاصد میں باہمی طور پر شناخت کیے گئے چھ شعبوں مثلاً آبی، توانائی،نقل و حمل، خلا، صحت اور غذائی تحفظ میں مشترکہ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا شامل ہے۔
وزارت خارجہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی اسرائیل کے وزیر اعظم یائر لیپید، یو اے ای کے امیر محمد بن زائد النہیان اور صدر امریکہ جوزف آر بائیڈن کے ساتھ ورچوئل کانفرنس میں شرکت کریں گے۔12یو2تشکیل دینے کا تصور گذشتہ سال18اکتوبر کو ان چاروں مذکورہ ممالک کے وزراءخارجہ کے اجلاس کے دوران پیش کیا گیا تھا ۔
وزارت خارجہ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ تعاون کے ممکنہ میدانوں پر ہر ملک تسلسل سے ایک دوسرے سے تبادلہ خیال کرتے ہیں۔یہ چاروں لیڈران اپنے متعلقہ خطوں اور ان سے باہر تجارت و سرمایہ میں اقتصادی شراکت کو مستحکم کرنے کے لیے دو طرفہ مفادات کے دیگر مشترکہ شعبوں کی تلاش کے ساتھ ساتھ 12U2 کے فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے ممکنہ مشترکہ پراجکٹوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔
تصویر سوشل میڈیا 