India firmly rejects China's attempt to raise Kashmir issue at UNSCتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک بار پھر کشمیر کا معاملہ اٹھانے کی کوشش پر ہندوستان نے چین کو آڑے ہاتھوں اور چین سے یہ کہتے ہوئے کہ اس قسم کی اوچھی کوششوں کا ماضی میں جو نتیجہ نکلتا رہا ہے اس طرف نگاہ ڈالے کہا کہ ہندوستان اپنے داخلی معاملات میں اس کی مداخلت کو سختی سے مسترد کرتاہے ۔

ہندوستان نے کہا کہ کشمیر کا معاملہ اٹھانے کی چین کی کوشش کو پہلےکی طرح اس باربھی کوئی خاص حمایت حاصل نہیں ہوئی۔ہندوستان کے ایک اعلیٰ سفارت کار نے کہا کہ کشمیر معاملہ کو بین الاقوامی سطح پر اٹھانے کی پاکستان کی کوشش چین کے ذریعہ اس معاملہ پر بل طلب کیا گیا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس ایک بار پھر اس وقت ناکام رہا جب اس اجلاس کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا۔

اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے ٹی ایس ترو مورتی نے کہا کہ سلامتی کونسل کے کئی اراکین نے جموں و کشمیر مسئلہ کو ہندوستان اور پاکستان کا ایک دو طرفہ معاملہ بتایا اور شملہ معاہدے کی اہمیت پر زور دیا۔تروموتی نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے توسط سے اس معاملہ کو بین الاقوامی بنانے کی پاکستان کی کوشش ایک بار پھر ناکام رہی۔

انہوں نے ٹوئیٹ کیا” پاکستان کی ایک اور کوشش ناکام رہی ۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے بند کمرے میں منعقد اجلاس بے نتیجہ رہا ۔کم وبیش تمام ممالک نے جموں و کشمیر کے معاملہ کو دو طرفہ بتایا اور کہا کہ یہ معاملہ اس لائق نہیں ہے کہ سلامتی کونسل کا قیمتی وقت اور توجہ اس پر لگائی جائے۔پاکستان کے لنگوٹیا یار چین نے ”کوئی دیگر مسئلہ“ کے تحت بدھ کے روز جموں و کشمیر معاملہ پر تبادلہ خیال کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا تھا۔

جموں و کشمیر کو خصوصی دجہ دینے والی دفعہ370کی تنسیخ کا ایک سال مکمل ہونے والے دن یہ اجلاس بلایا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ امریکہ نے یہ بات اٹھائی اور کئی ممالک نے اس کی تائید کرتے ہوئے واضح کیا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں بحث کے لائق نہیں ہے نیز یہ ہندوستان اور پاکستان کا دو طرفہ معاملہ ہے۔پاکستان جموں و کشمیر کا خصوصی درجہ ختم کر کے ریاست کو دو مرکزی علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تبدیل کرنے کے حکومت ہند کے فیصلہ کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کی تگ و دو میں لگا ہے اور ہر بار اسے ناکامی کا منھ دیکھنا پڑا۔

چین بھی جموں و کشمیر کی نو تنظیم خاص طور پر لداخ کو مرکز کا زیر انتظام علاقہ بنائے جانے پر ہندوستان پر تنقید کر رہا ہے۔اس لیے چین بھی مسئلہ کشمیر کو کئی بار اقوام متحدہ میں اٹھانے کی کوشش کر چکا ہے لیکن ہر بار اسے منھ کی کھانا پڑی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *