India is a peace-loving country; we believe differences should not become disputes:Rajnath Singhتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہاہے کہ ہندوستان ایک امن پسند ملک ہے اور اختلافات کو تنازعات نہیں بنانا چاہئے۔ راج ناتھ سنگھ نے چین کے ساتھ سرحدی تعطل پر بات کرتے ہوئے یہ بات زور دے کر کہی کہ اختلافات کو تنازعہ کی شکل نہیں دینا چاہئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اختلافات کو مذاکرات اور افہام و تفہیم کے توسط سے پر امن طور پر حل کرنے کو اہمیت دیتے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان ا من کا خواہاں ہے اور امن پسند ملک ہونے کے باوجود اپنے اوپر کی جانے والی زیادتی پر خاموش بھی نہیں بیٹھے گا ۔

انہوں نے کہا کہ امن پسندی کے ا س کے جذبہ کو اسکی کمزوری پر محمول نہ کیا جانا چاہئے۔ ہندوستان کسی بھی یکطرفہ کارروائی اور جارحیت کا منھ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنا اقتدار اعلیٰ اور علاقائی یکجہتی کے دفاع اور اس کے تحفظ کا تہیہ کیے ہوئے ہے۔ اور اس پر ذرہ برابر آنچ نہیں آنے دے گا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ امن صرف جنگ سے بچنے کی صلاحیت کے ذریعہ ہی یقینی بنایا جا سکتا ہے۔ہم نے قابلیت و اہلیت سے مزاحمت کی کوششیں کی ہیں۔

واضح ہو کہ ملک کی شمالی اور مشرقی سرحد وں سے متصل علاقوں میں پہلے پاکستان اور اب چین، جن سے ہندوستان کی 7000کو میٹر سرحد ہے، ایسی حرکتیں کر رہا ہے جس یہ محسوس ہوتا ہے سرحدی تنازعہ کسی مشن کے تحت پیدا کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *