نئی دہلی:کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر حکومت ہند نے بیرون ملک سے آنے والے تمام بین الاقوامی مسافروں کیلئے 7 دنوں کے ہوم کورنٹائن کو لازمی قرار دے دیا ہے۔ یعنی اگر کوئی بین الاقوامی مسافر ہندوستان آتا ہے تو سب سے پہلے اس کو 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنا ہوگا۔جانکاری کے مطابق 7 دنوں تک ہوم آئسولیشن میں رہنے کے بعد آٹھویں دن ان لوگوں کا آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کیا جائے گا۔حکومت کو یہ اقداماتملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پیش نظر کرنا پڑے ہیں کیونکہ کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکران نے کورونا کا خطرہ کئی گنا بڑھا دیا ہے ، جس کی وجہ سے حکومت کافی فکرمند ہے۔ حکومت کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز سے نمٹنے کیلئے مسلسل گائیڈ لائنس جاری کر رہی ہے اور یہ فیصلہ اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔
حکومت کی جانب سے جاری گائیڈ لائنس میں کہا گیا ہے کہ نیا اسٹینڈرڈ آپریٹنگ طریقہ کار 11 جنوری سے تا اطلاع ثانی نافذ العمل رہے گا۔دوسری جانب ہندوستان میں کورونا ٹیکہ کاری مہم اپنے شباب پر ہے اور جمعہ کے روز ملک نے کوویڈ ویکسینیشن کی سمت میں اس وقت ایک اور ریکارڈ قائم کیا جب اس نے ایک سال سے بھی کم عرصے میں 150 کروڑ ویکسین خوراکیںدے دیں۔ ان میں سے گزشتہ 50 کروڑ ویکسینیشن صرف 77 دنوں میں یعنی ڈھائی مہینوں میں ہو چکے ہیں۔ ملک میں کووڈ ویکسینیشن کا پروگرام گزشتہ سال 16 جنوری 2020 سے شروع کیا گیا تھا۔
ہندوستان نے 21 اکتوبر کو ویکسین کی 100 کروڑ خوراکیں دینے کا ہدف حاصل کیا تھا۔ یعنی ہندوستان کو 100 کروڑ کا ہدف حاصل کرنے میں 9 نو ماہ نچ دن لگے۔ لیکن باقی 50 کروڑ کا ہدف صرف 77 دنوں میں حاصل کر لیا گیا۔ مرکزی وزیر صحت منسکھ منڈاویہ نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں صحت کارکنوں کی محنت کی وجہ سے حاصل ہوئی ہے۔
