نئی دہلی: اپنے بیانوں کی وجہ سے اکثر سرخیوں میں بنی رہنے والی ہندی سنیما کی مشہور اداکارہ کنگنا رناوت کا کہناہے کہ ’فلم انڈسٹری کے لوگ منھ پر تعریف کرتے ہیں اور پیچھے پلٹتے ہی کاری وارکرتے ہیں۔

گزشتہ دنوں ممبئی میں اپنی عنقریب ریلیز ہونے والی فلم ’ پنگا‘ کے ٹیلر لانچ کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنگنا نے کہا کہ ’ جب بھی میں نے کوئی پنگا لیا ہے ان کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ترقی ضرور ہوئی ہے ، پہلی بار انہوں نے 15سال کی عمر میں اپنے والد سے پنگا لیا اور کئی مصیبتیں ایک ساتھ ان کے سر پر آئیں ، پر میرا خیا ل ہے کہ اگر وہ والد سے پنگا نہ لیتی تو آج جس جگہ پر ہیں وہاں نہ ہوتیں۔

اس دوران فلم پنگا کے ڈائریکٹر اشونی ائیر نے کنگنا کے بارے میں کہا کہ ’ کنگنا کے بارے میں کوئی اچھی بات کہتا ہی نہیں ہے ، کوئی کچھ کہتا ہے تو کوئی کچھ اور، میں آج یہاں ایک بات صاف کردوں کہ کنگنا کو بہت زیادہ جج کیا گیا ہے ،وہ سیٹ پر آگ نہیں لگاتی ہیں۔

کنگنا رناوت نے مزید کہا کہ ’ کسی سے پنگا لینے سے پہلے یہ خاص خیال رکھنا چاہئے کہ آپ جو بھی کہیں ، پھر چاہئے وہ غلط ہو یا سہی ، سچ کہیں، دیکھئے پنگالیا ہے تو بات تو بڑھے گی ہی ،لیکن آپ یہ طے کر لیں کہ کسی بھی معاملے میں جھوٹ نہیں بولنا ہے، لوگ آپ جیسے ہیں ، آپ کو اپنا لیں گے ،لیکن وہ آپ کے ذریعہ کہا گیا جھوٹ نہیں اپنائیں گے ، میں نے ہمیشہ وہی بات کہی ہے ، جس کا کوئی مطلب ہے ، میں نے کہیں پڑھا تھا کہ سچ کو ثابت کرنے میں تھوڑا وقت ضرور لگتا ہے لیکن سچ کو چھوپایا نہیں جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے آگے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ سب سے زیادہ مزہ مجھے انڈسٹری کے لوگوں سے ہی پنگا لینے میں آیا ہے، اور یہ آپ لوگوں کو معلوم ہے کہ انڈسٹری کے لوگ جن سے میں پنگا لیتی ہوں وہ سب کتنے چارمنگ لوگ ہیں، فلم انڈسٹری کے لوگ کتنی اچھی طرح پیچھے سے وار کرتے ہیں ،سامنے تو کچھ بھی نہیں کہتے ، سامنے ہوتے ہیں تو پیار سے گلے لگاتے ہیں ، آپ کوبوسہ کرتے ہیں لیکن پیچھے سے جا کر آپ کے خلاف میںپلاٹنگ اور پلانگ کرتے ہیں، آپ کو پتہ بھی نہیں چلے گا کہ کون سا وار آپ پر کہاں سے کس کے ذریعہ ہوگا، اس لئے ہر وقت تیار رہنا چاہئے ، میرا مزیدار پنگا تو انڈسٹری والوں سے ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ پنگا‘ اگلے سال 24جنوری کو سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *