اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنوتنیو گوترش نے کہا ہے کہ کرتار پور راہداری کھولا جانا امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے پاکستان کی خواہش کا عملی ثبوت ہے ۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار گوردوراہ دربار صاحب کرتار پور اور کرتار پور راہداری کاجس کا گذشتہ سال افتتاح کیا گیا، دورہ کرنے کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔
اقوام متحدہ کے سربراہ نے راہداری کے کھولے جانے کو ایک خوش آئند اور اچھے قدم سے تعبیر کیا۔ اور کہا کہ اس سے بین المذاہب ہم آہنگی و رواداری کو فروغ حاصل ہوگا۔
اپنے دورے کے دوران اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو کرتار پورراہداری کے حوالے سے خصوصی طور پر تچفصیل بتائی گئی اور بتایا گیا کہ وہ سکھوں کا مقدس مقام ہے۔جہاں دنیا بھر کے سکھوں کو اجتماع ہوتا ہے۔
اس کے بعد گوترش کو گوردوارے کی زیارت کے لیے لے جایا گیا۔گوردوارہ میں گوترش نے سکھ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی اور انہیں ان کی آمد کو یادگار بنانے کے لیے یادگاری تحائف دیے گئے۔
انہوں نے سر پر روایتی رومال بھی باندھ رکھا تھا۔گوترش گوردوارے کے مطبخ میں بھی گئے جہاں انہیں دال چاول پر مشتمل روایتی کھانا پروسا گیا جسے انہون نے بڑی رغبت سے کھایا۔
انہیں بتایا گیا کہ اس لنگر سے گوروارہ آنے والے تمام زائرین کو کھانا کھلایا جاتا ہے اور زائرین کو مفت کھانا کھلانا تمام سکھ گوردواروں کی روایت ہے۔اس موقع پر وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق قادری اقوام متحدہ کے سربراہ کے ہمراہ تھے۔