نئی دہلی: ’ بریلی کی برفی ‘ اور ’ لکا چھپی‘ جیسی فلموں سے مقبولیت پانے والی اداکارہ کرتی سینن نے ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا ’کہ وہ اپنے کیرئر کے سب سے اچھے اور بہترین دور سے گزر رہی ہیں، وہ ’بچن پانڈے‘ اور’ میمی ‘جیسی فلموں کر رہی ہیں اور ان فلموں کو لیکروہ کافی ایکسائیٹیڈ ہیں۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ’ وہ چاہتی ہیں کہ اپنے کنفرٹ زون سے باہر نکلیں اور ہر سال ایک فلم ایسی کریں جو لیگ سے ہٹ کر ہو۔

سروگیسی پر مبنی فلم ’ میمی ‘ کے علاوہ ایک بڑے ان ٹائیٹل پروجکٹ کا حصہ ہیں جس میں وہ دنیش وجان کی کامیڈی فلم میں اداکار راجکمار راؤ اور پریش راول و ڈمپل کپاڑیا کے ساتھ نظر آئیں ۔

اداکارہ کرتی سینن آخری بار فلم ’ ہاؤس فل 4میں میں جلوہ گر ہوئیں تھیں، یہ فلم باکس آفس پر کافی شاندار ثابت ہوئی تھی۔

تصویریں انسٹا گرام

تصویریں انسٹا گرام