نئی دہلی: فلمساز موہت سوری کی کامیاب ترین فلم ’ عاشقی 2’ سے بالی ووڈ میں اپنی شناخت بنانے والے اداکار آدتیہ رائے کپور کا کہنا ہے کہا ایک بار ایسا واقعہ پیش آیاتھا جب وہ اداکار سلمان خان سے بے حد خوف زدہ ہو گئے تھے۔
اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے آدتیہ رائے کپور نے کہا کہ میں ’ اس وقت وپل شاہ کی فلم ’ لندن ڈریم‘ کی شوٹنگ کر رہاتھا ، ان کا پہلا شاٹ رنوجئے سنگھ ، سلمان خان اور اجے دیوگن کے ساتھ لندن کے ایک ہاسپٹل کاتھا ، اس سین میں سلمان خان بیڈ پر لیٹے ہوئے تھے اور آدتیہ کو ان پر چلانا تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ ’ مجھے پتہ تھا کہ یہ صرف ایک ایکٹ تھا لیکن پھر بھی ایسا کرنے کے لئے مجھے کافی ہمت اکٹھا کرنی پڑی، مجھے یاد نہیں ہے کہ ا سکے لئے میں نے کتنے ٹیک لئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ سلمان کی آنکھیں بند تھیں تو یہ میرے لئے کچھ آسان ہو گیا ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ میں کچھ زیادہ ہی زور سے چلا دیا ، تبھی سلمان بھائی نے اپنی ایک آنکھ کھولی ، میری طرف دیکھا اور بولے ’ کیا ہے‘ ؟ ۔
آدتیہ نے مزید کہا سلمان خان کا سخت رویہ دیکھ کر انہوں نے سلمان خان سے معافی مانگنی شروع کر دی جس پر وہ مسکرانے لگے، سلمان نے مجھ سے کہا کہ وہ صرف مذاق کر رہے تھے ، حالانکہ ا سوقت میں سلمان سے کافی ڈر گیا تھابعد میں وہ سلمان خان کے ساتھ کافی بے تکلف ہو گئے تھے۔
آدتیہ رائے کپور آخری بار فلم ’ ملنگ ‘ کے ذریعہ فلمی پردے پر نظر آئے تھے ، اس فلم میں ان کے ساتھ ادکارہ دیشا پٹانی بھی جلوہ گرہوئی تھیں۔