نئی دہلی 🙁 اے یوایس) وزیر اعظم نریندر مودی قوم سے خطاب کرتے ہوئے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں رونق لوٹ رہی ہے۔ لاک ڈاون بھلے ہی چلا گیا ہو ، وائرس ابھی نہیں گیا ہے۔ ہندوستان کے حالات ہمیں بگڑنے نہیں دینے ہیں۔ آج ملک میں شفایابی کی شرح اچھی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ وزیر اعظم نے پوری احتیاط برتنے کی بھی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے کہا کہ وقت کے ساتھ اقتصادی سرگرمیاں بھی تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ ہم میں سے زیادہ تر لوگ اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کیلئے اور پھر سے زندگی کو رفتار دینے کیلئے روز گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔
تہواروں کے اس موسم میں بازاروں میں بھی رونق رفتہ رفتہ لوٹ رہی ہے۔وزیرا عظم مودی نے کہا کہ آج ملک میں شفایابی کی شرح اچھی ہے اور موت کی شرح کم ہے۔ دنیا کے خودکفیل ممالک کے موازنہ میں ہندوستان اپنے زیادہ سے زیادہ شہریوں کی زندگی بچانے میں کامیاب ہورہا ہے۔ کورونا وائرس کے خلاف لڑائی میں ٹیسٹ کی بڑھتی تعداد ہماری ایک بڑی طاقت رہی ہے۔
گزشتہ سات آٹھ مہینوں میں ہر ہندوستانی کی کوشش سے ہندوستان آج جس سنبھلی ہوئی حالت میں ہے ، ہمیں اس کو بگڑنے نہیں دینا ہے اور زیادہ بہتری کرنی ہے۔خیال رہے کہ ہندوستان میں جب سے کورونا وائرس کی شروعات ہوئی ہے ، تب سے وزیر اعظم کا یہ ساتویں مرتبہ قوم سے خطاب ہے۔ مارچ ماہ میں انہوں نے اس کی شروعات کی تھی اور 19 مارچ کو انہوں نے اس کی شروعات کی تھی اور انہوں نے لوگوں سے جنتا کرفیو کی اپیل کی تھی۔
اس کے بعد 24 مارچ کو قوم کے نام اپنے خطاب میں انہوں نے 21 دنوں کے لاک ڈاون کا اعلان کیا تھا۔اس کے بعد وزیر اعظم مودی نے تین اپریل کو سوشل میڈیا کے ذریعہ سے 12 منٹ کا ایک ویڈیو شیئر کرکے لائٹیں بند کرکے دئے جلانے کی اپیل کی تھی۔ وزیر اعظم نے 14 اپریل کو ملک کے نام اپنے خطاب میں لاک ڈاون کو تین مئی تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔
اس کے بعد 12 مئی کو وزیر اعظم مودی نے 33 منٹ کے اپنے پیغام میں 20 لاکھ کروڑ روپے کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے راحت پیکج کا اعلان کیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے 30 جون کو قوم کے نام خطاب میں مفت راشن دئے جانے کی اسکیم کو نومبر تک بڑھانے کا اعلان کیا تھا۔