Man, wife convicted in kidnapping, rape case in Rawalpindiتصویر سوشل میڈیا

راولپنڈی: (اے یو ایس ) راولپنڈی کی مقامی عدالت نے ایم ایس سی کی طالبہ کو کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ اور ویڈیو بنانے والے مجرم کو سزائے موت و عمر قید سنادی۔ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر علی گوندل نے کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے مجرم 33سالہ قاسم جہانگیر کو طالبہ سے زیادتی پر سزائے موت، اغوا پر عمر قید اور ویڈیو بنانے پر 3 سال قید کی سزا کا حکم دیا۔

ملزم کو مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ اور متاثرہ طالبہ کو 10 لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم سنایا گیا۔مجرم کی اہلیہ24سالہ کرن محمود کو بھی اغوا کا جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پیکا ایکٹ کی دفعہ 21 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی گئی۔کرن جہانگیر کو مجموعی طور پر 20 لاکھ روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی گئی۔دونوں مجرمان کو جرمانے کی عدم ادائیگی پر 6 ماہ مزید قید کاٹنا ہوگی۔

واضح رہے کہ مجرمان کے خلاف تقریباً ڈھائی سال قبل راولپنڈی کے تھانہ سٹی میں طالبہ کے اغوا، زیادتی اور اس کی فلم بندی کرنے کی ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔ اس مجرم جوڑے نے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی ایم ایس سی کی طالبہ کو گارڈن کالج سے جہاں وہ ایک ورکشاپ میں حاضر ہونے گئی تھی، اغوا کیا تھا ۔

وہ ورکشاپ سے نمٹن کر جیسے ہی کالج کے گیٹ پر پہنچی حجاب لگائے ایک عورت نے اس سے ملاقات کی اور خود کو ایک طالبہ کے طور پر متعارف کرایا اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیپو روڈ کی جانب چلنا شروع کردیا۔تھوڑی ہی دیر بعد اس عورت کا شوہر بھی ایک کار میں وہاں پہنچ گیا اور ان دونوں میاں بیوی نے اس طالبہ کو کار میں بیٹھنے پر مجبور کر دیا۔

وہ دونوں اسے گلستان کالونی میں واقع اپنے گھر لے گئے جہاں وہ مرد اس سے جنسی زیادتی کرتا رہا اور اس کی بیوی آبرو ریزی کے منظر کی ویڈیو بناتی رہی۔ ایک سینیر پولس عہدیدار کے مطابق مجرم نے 45کمسن لڑکیوں سے جنسی زیادتی کرنے اور ریپ کے مناظرکے ویڈیو بنانے اور تصویر کشی کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *