اسلام آباد:ڈان کی خبر کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کی زیرقیادت حکومت اپوزیشن کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لئے”بھیک مانگ رہی ہے“ لیکن حزب اختلاف نے بھی طے کر رکھا ہے کہ اس حکومت کے ساتھ کوئی بات نہیں کی جائے گی۔
جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل ، جو آج جمعہ کو شروع ہونے والاہے ، مریم نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر میں آپ کو یہ تفصیلات بتاؤں تو اس کا لب لباب یہ ہے کہ عمران خان کی حکومت اپوزیشن کے سامنے کٹورہ مذاکرات کے لئے بھیک مانگ رہی ہے۔
انہوں نے عمران خان کو دھمکی دی کہ وہ اپنا استعفےٰ پیش کریں ورنہ لانگ مارچ ہوگا ، انہوں نے مزید کہا
کہ خان کی نااہل حکومت اقتدار برقرار رکھنے میں ناکام ہوگی اور انہوں نے 2021 کو انتخابی سال قرار دیا۔مسلم لیگ (ن )کے نائب صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی پارٹی حکمران پاکستان تحریک انصاف (ی ٹی آئی)کو احتساب کے قوانین میں تبدیلی کی اجازت نہیں دے گی۔مریم نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو اسی قومی احتساب بیورو (نیب) کا سامنا کرنا پڑے گا جیسا اب اپوزیشن کو سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔