نئی دہلی: تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی مشہور پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے چند روز قبل ٹوئٹر پر ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے امریکی فضائی حملے میں ہلاک ہونے کی مذمت کی تھی، جس کے بعد ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے انہیں تنقید کا نشانہ بنانے ہوئے ‘آئٹم گرل’ کہا تھا۔

Mehwish Hayat Claps Back at Amir Liaquat

واضح رہے کہ مہوش حیات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ ‘یقین نہیں آرہا ہے 2020 کو شروع ہوئے صرف 72 گھنٹے گزرے ہیں اور دنیا جنگ کے دہانے پر کھڑی ہے، میرا خیال ہے ایسا اس وقت ہوتا ہے جب آزاد ملک کے رہنما بین الاقوامی قوانین کی پرواہ کیے بغیر یکطرفہ فیصلے کریں، یہ بات صرف ایران اور امر یکہ تک محدود نہیں، خدا ہم سب کی حفاظت کرے’۔

Mehwish Hayat Claps Back at Amir Liaquat


جس کے بعد عامر لیاقت نے اپنی ایک ٹوئٹ میں مہوش حیات پر تنقید کی اور لکھا کہ ‘تمغہ امتیاز کا مطلب یہ نہیں ہے کہ آئٹم گرل امتیازی بیانات دیں، انہیں پاکستان کی پالیسی کے ساتھ چلنا چاہیے اور ویسے بھی قاسم سلیمانی اگر حیات ہوتے تو کیا ایران میں انہیں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے مدعو کرتے؟

Mehwish Hayat Claps Back at Amir Liaquat

‘اس ٹوئٹ پر عامر لیاقت کو متعدد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ خود مہوش حیات نے بھی انہیں کرارا جواب دے دیا۔

Mehwish Hayat Claps Back at Amir Liaquat

اداکارہ نے عامر لیاقت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ‘یہ آئٹم گرل اپنی رائے دینے کا جمہوری حق استعمال کررہی ہے جبکہ آپ صرف طعنہ بازی کرسکتے ہیں اور کچھ نہیں، مرد بنیں’۔

Mehwish Hayat Claps Back at Amir Liaquat

خیال رہے کہ 3 جنوری کو عراق کے دارالحکومت بغداد میں ایئرپورٹ کے نزدیک امریکی فضائی حملے میں پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی ہلاک ہوگئے تھے۔
(تصویریں انسٹاگرام )

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *