میرٹھ(اترپردیش): اترپردیش کے شہر میرٹھ میں کورونا انفیکشن کے ایک مریض میں وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق سے ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت کی بے چینی بڑھ گئی ہے اور علاقے کے لوگ خوف زدہ ہیں۔
گزشتہ دنوں انگلینڈ سے میرٹھ لوٹے خاندان کی سیمپلنگ کی گئی تھی جس کی ٹیسٹ رپورٹ میں کورونا انفیکشن کی تصدیق ہوئی تھی لیکن اسی خاندان کی ایک 2 سالہ بچی میں کورونا وائرس کا نیا اسٹرین ملنے سے ہلچل مچ گئی۔
ضلع انتظامیہ اور محکمہ صحت نے فوراً علاقے کو ریڈ زون بناتے ہوئی علاقے سے سبھی لوگوں کی سیمپلنگ شروع کر دی ہے محکمہ صحت اور ضلع انتظامیہ کے زمہ دار افسران کا کہنا ہے کہ راحت کی بات یہ ہے کہ 2 سالہ بچی کے علاوہ کسی دوسرے معاملے میں اب تک وائرس کے نئے اسٹرین کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی انفیکشن کی کسی طرح کی علامات ظاہر ہوئی ہے تاہم سبھی طرح کی احتیاطی اقدامات اور گائیڈ لائن پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
میرٹھ کے ڈی ایم کے بالا جی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ سے لوٹے خاندان کے ایک فرد میں کورونا وائرس کے نئے ایسٹرن کی تصدیق کے بعد سبھی احتیاطی اور ضروری اقدامات کیے گئے ہیں ، بچی اور اسکے خاندان کے لوگوں کا ٹیسٹ کروانے کے بعد الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور دِیگر لوگوں کا بھی ٹیسٹ کرانے کے ساتھ انکی نگرانی کی جا رہی ہے ٹی پی نگر تھانہ علاقے کے آریہ نگر کو ریڈ زون بنا کر قرنطین کر دیا گیا ہے۔
