No soldier sides with thieves, says Fawad Chaudhryتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:( اے یو ایس ) وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور ملک کی فوج ایک ایسا امتزاج ہے جو ایک مستحکم پاکستان کا آئینہ دار ہے۔ فوج حکومت کے پیچھے کھڑی ہے اور یہ آئین کا تقاضہ ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر بابر اعوان اورحماد اظہر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے حزبِ اختلاف کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سپاہی چور کے ساتھ نہیں مل سکتا۔ یہ سب چور ہیں۔وزیرِ اعظم کے خلاف اپوزیشن کی تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح لوگوں کے ضمیر خریدے گئے اور منتخب حکومت کے خلاف سازش کی گئی۔

ان حالات میں سپریم کورٹ سے تشریح مانگی ہے کہ آئین کے آرٹیکل 63-اے کے تحت کیا ووٹ بیچنے کی اجازت ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان اور تحریکِ انصاف کی حکومت نے مافیاز کے خلاف جو اقدامات کیے ہیں اس کے بعد پہلے دن سے معلوم تھا کہ سازشیں ہوں گی۔تحریکِ عدم اعتماد کے حوالے سے قومی اسمبلی کے بلائے گئے اجلاس پر انہوں نے کہا کہ اگر 22 تاریخ کو اجلاس نہیں ہوا تو کیا ہو گیا۔

اجلاس 25 مارچ کو ہو رہا ہے۔ اس پر اپوزیشن کو کیا تکلیف ہے۔منحرف ارکان کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ واپس آ جائیں اسی میں ان کے لیے بہتری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان ارکان کے اہلِ خانہ کی جانب سے ٹیلی فون موصول ہو رہے ہیں کہ انہوں نے غلط کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *