Our jawans finest in the world, will make the nation proud: Army Chief on tackling China at LACتصویر سوشل میڈیا

لیہہ(لداخ) شمالی سرحد پر چین سے درپیش چیلنجوں کا سامنا کرنے کے لیے ہنددوستانی فوج کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے لداخ جانے والے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے نے جمعہ کے روز اعتراف کیا کہ حقیقی کنٹرول لائن(ای اے سی) پر صورت حال کشیدہ ہے۔تاہم فوجی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ہندوستانی فوجیوں میں زبردست جوش و ولولہ ہے اور وہ ملک کا سر فخر سے بلند کردیں گے۔

جنرل نروانے نے لیہہ میں خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”میں نے لیہہ پہنچنے کے بعد مختلف علاقوں کا دورہ کیا ۔میں نے افسران اورجے سی اوز سے بات کی اور ان سے حالات کے حوالے سے بات کی اور تیاریوں کا جائزہ لیا۔ہمارے ویر جوانوں کے حوصلے بہت بلند ہیں اور وہ تمام چیلنجوں کا مقابلہ کرنے تیار ہیں۔

فوجی سربراہ نے کہا کہ سرحدی دفاع کے لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر ایل اے سی پر فوج تعینات ہے۔انہوں نے کہا کہ ایل اے سی پر صورت حال تھوڑی کشیدہ ہے۔ صورت حال کے مدنظر ہم نے اپنی حفاظت اور سلامتی کے لیے احتیاطاً فوج تعینات کی ہے تاکہ ہماری سلامتی اور یکجہتی محفوظ رہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جوان کچھ کر گذرنے کی زبردست خواہش رکھتے ہیں اور بہت پرجوش ہیں۔وہ کسی بھی قسم کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔میں اس امر کا اعادہ کرنا چاہوں گا کہ ہمارے افسران و جوان دنیا میں سب سے زیادہ با صلاحیت اور بہترین ہیں اور فوج کا ہی نہیں بلکہ پوری قوم و ملک کا سر فکر سے بلند کر دیں گے۔

تاہم جنرل رانے نے یہ بات زور دے کر کہی کہ ہندوستان معاملہ کے پرامن تصفیہ اور کشیدگی میں کمی لانے کے لیے چینی عہدیدران سے لگاتار مذاکرات کر رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *