Pak lands in FATF’s ‘Grey List’ after failing to check flow of money to Jaish, Lashkarتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: دہشت گردی کی مالی معاونت کرنے پر کڑی نگاہ رکھنے والے ایف اے ٹی ایف نے گذشتہ دنوں اپنے مکمل اجلاس میں پاکستان کو ایک بار پھر ”گرے لسٹ “ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسی دہشت گرد تنظیموں کو مالی اعانت اور ان کے لیے منی لانڈرنگ پر قابو پانے میں ابھی تک ناکام ہے۔

یہ تیسرا مکمل اجلاس ،جس میں پاکستان کو اکتوبر 2020تک گرے لسٹ میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیاگیا چین کے شیانگ من لیو کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔ ان معاملات سے واقفیت رکھنے والے ایک ذریعہ نے بتایا کہ ایف اے ٹی ایف کے مکمل اجلاس میں،جو کوویڈ19-وبا کے باعث ڈیجیٹل اجلاس تھا، یہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کو اکتوبر میں ہونے والے آئندہ اجلاس تک گرے لسٹ میں ہی رکھا جائے۔

اس ذریعہ نے مزید بتایا کہ چونکہ پاکستان لشکر طیبہ اور جیش محمد جیسے دہشت پسند گروپوں کو مالی امداد روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے اس لیے اسے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرنا پڑا۔دریں اثنا پاکستان نے خود کو ایف اے ٹی ایف کی گرے فہرست میں برقرار رکھنے سے متعلق خبروں کو فرضی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ہونے والے ڈیجیٹل اجلاس میں کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ہندوستان کی وزارت خارجہ کے تبصرے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان کے محکمہ خارجہ نے کہا کہ ہندوستان کے افسران بالا ہندوستانی میڈیا میں آئی خبروں کی بنیاد پر بیانات دے رہے ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جون 2018میں پاکستان کو گرے فہرست میں ڈالا گیا تھا۔

اکتوبر2018اورفروری2019میں نظر ثانی کے لیے ہوئے اجلاس میں بھی پاکستان کو راحت نہیں ملی ۔کیونکہ پاکستان ٰف اے ٹی ایف کی سفارشات کے مطابق کوم کرنے میں ناکام رہا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *