Pakistani senator calls for Army-backed 'Jihad' in Afghanistan and Kashmirتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: پاکستان کے ایک سنیٹر نے کہا ہے کشمیر کو ہندوستان سے آزاد کرانے کے لیے پاکستان کو جہاد چھیڑ دینا چاہئے۔اس ضمن میں ایک ویڈیو خوب وائرل ہو رہا ے جس میں محمد علی سیف نام کے ایک سنیٹر کو پاکستان کو یہ تلقین کرتے دکھایا گیا ہے کہ وہ افغانستان میں اور ہندوستان سے آزاد کرانے کے لیے کشمیر میں جہاد کا اعلان کر دے۔

نیاد دور کے مطابق سنیٹر نے ،سینیٹ میں اپنے خطاب کے دوران جنگوں کے خلاف احتجاج رنے پر ساتھی سنیٹروں کو سخت سست کہا۔اس نے کہا کہ اللہ اور نبی محمد ﷺ کی خاطر تاریخ کا مطالعہ کریں ۔آزادی کے لیے کشمیر میں جہاد کریں پاکستانی فوج آپ کا ساتھ دے گی۔ افغانستان میں جہاد کریں ،کوئی آپ کو نہیں روک رہا۔سیف نے اپنے ساتھی سنیٹروں پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جنگ شروع ہوئی نہیں اور آپ لوگوں نے احتجاج شروع کر دیا۔

ارے بندوقیں اٹھاؤ ،افغانستان میں لڑو اور پاکستان کی فوج آپ کی پشت پر ہے۔سنیٹر کے بیان کی سوشل میڈیا پر کافی تنقید اور مذمت کی جارہی ہے۔پاکستانی سیاستداں علی وزیر نے سیف کی تقریر کی مذمت کی اور کہا کہ ہم سنیٹر بیرسٹر سیف کی پاکستان کی سنیٹ میں کی گئی اس تقریر کی مذمرت کرتے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی انتہاپسندوں کو جنگ رنے کے لیے کشمیر اور افغانستان میں داخل ہوجانا چاہئے اور پاکستانی فوج ان انتہاپسندون کی ہر طرح سے مدد کرے گی۔

انسانی حقوق کے کارکن گلا لائی اسماعیل نے کہا کہ ”ماہ رمضان میں ہم نے جہادی دہشت گرد تنظیموں کے ذریعہ چندہ جمع کرتے دیکھا اور آج پارلیمنٹ کے سنیٹر بیرسٹر سیف کشمیر اور افغانستان میں جہاد کے لیے اکسا رہے ہیں۔ کای کوئی ہے جو اس حکومت کی آنکھیں کھولے کہ آج دنیا کس دور سے گذر رہی ہے۔پاکستان کی آئی ایس آئی حمایت یافتہ لشکر طیبہ اور دولت اسلامیہ خراسان صوبہ(آئی ایس کے پی) حقانی نیٹ ورک کے ساتھ مل کر افغانستان میں حملوں کا منصوبہ بنا کر حملے کر رہے ہیں۔

حقانی نیٹ ورک جسے پاکستانی فوج کی حمایت حاصل ہے باغی افغان چھاپہ مار گروپ ہے اور اسے نہایت جدید ترین انتہاپسند تنظیموں میں سے ایک کہا جاتا ہے۔وہ افغانستان میں امریکی قیادت والی ناٹو افواج اور افغان حکومت پر حملے کر تا رہتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *