جموں و کشمیر: چین کے ساتھ ہندوستان کی جاری کشیدگی کے درمیان پاکستان کے جموں و کشمیر میں سرگرم دہشت گرد گروپوں کو چین مخالف مظاہروں پر حملہ کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
حال ہی میں ملی خفیہ اطلاع سے انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کی انٹر سروس انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) نے علیحدگی پسند انتہاپسند گروپ حزب المجاہدین کو ہدایت کی ہے کہ جموں و کشمیر میں چین مخالف مظاہرے پر حملہ کرے۔
خفیہ اطلاع سے اس امر کی نشادہی ہوتی ہے کہ پاکستان مقیم حزب المجاہدین گلوان وادی میں چینی حملہ کے خلاف احتجاجی مارچ منعقد کرنے پر کشمیر میں بی جے پی لیڈروں کو نشانہ بنانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔
انٹیلی جنس ایجنسی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ حزب المجاہدین نے ”صفایہ مشن“ شروع کیا ہے جس کے تحت کشمیر میں جو بھی بی جے پی میں شمولیت اختیار کرے گااس کے نشانے پر آجائے گا۔