PM Modi praises India-Israel tiesتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ دنیا میں رونما ہونے والی اہم تبدیلیوں و تغیرات کے پیش نظر ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان باہمی تعلقات و باہمی تعاون کی اہمیت و افادیت بہت بڑھ گئی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو نئی جہت دینے اور مزید بلندیوں تک پہنچانے کے لیے نئے اہداف و مقاصد طے کرنے کا اس سے بہتر موقع دستیاب نہیں ہو سکتا۔

ہفتہ کے روز ہندوستان اور اسرائیل کے درمیان سفارتی تعلقات کی 30ویں سالگرہ کے موقع پر ایک ویڈیو پیغام میں وزیر اعظم نے یہ امید بھی ظاہر کی کہ اسرائیل کے ساتھ ہندوستان کی دوستی آنے والی دہائیوں میں باہمی تعاون کے نئے ریکارڈ قائم کرتی رہے گی۔ ہمارے لوگوں کا صدیوں سے گہرا رشتہ ہے۔ جیسا کہ ہندوستان کی فطرت رہی ہے، ہماری یہودی برادری سینکڑوں سالوں سے ہندوستانی سماج میں بغیر کسی تفریق کے ایک ہم آہنگی کے ماحول میں رہ کر پھلی پھولی ہے اور اس نے ہمارے ترقی کے سفر میں نمایاں حصہ ڈالا ہے۔

ہند۔ اسرائیل تعلقات میں اضافہ ہوا ہے۔ باہمی تعاون کے نئے اہداف طے کرنے کا اس سے بہتر موقع اور کیا ہو سکتا ہے کہ جب ہندوستان اس سال اپنی آزادی کی 75ویں سالگرہ یعنی ڈائمنڈ جوبلی منا رہا ہے اور اسرائیل آئندہ سال اپنی آزادی کی 50ویں سالگرہ (گولڈن جوبلی)منانے والا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہندوستان اور اسرئیل کے عوام کا ہمیشہ ہی ایک خاص تعلق و رشتہ رہا ہے۔اور30سال قبل دونوں ممالک کے درمیان مکمل سفارتی تعلقات کا قیام ہمارے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *