نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے بذریعہ ٹیلی فون بات کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رشتوں میں مضبوطی کے ساتھ پیش رفت ہو رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو کے بعد وزیر اعظم کے دفتر(پی ایم او) سے ایک بیان جاری کر کے بتایا گیا کہ وزیر اعظم نے ٹرمپ اور ان کے گھر والوں کو سال نو کی مبارکباد و نیک خواہشات پیش کیں۔

پی ایم اونے کہا کہ ”وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونالڈ ٹرمپ سے فون پر بات چیت کی اورامریکہ کے صدر کو نئے سال کی مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے صدر، ان کے گھر والوں اور امریکی عوام کو نئے سال میں عمدہ صحت،خوشحالی، درازی عمر اور کامیابی و کامرانی کی نیک خواہشات پیش کیں“۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ دونوںملکوں کے رشتے مضبوطی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ پی ایم او نے بیان میں یہ بھی بتایا کہ وزیر اعظم نے گذشتہ سال اسٹریٹجک پارٹنر شپ کو اور مضبوط کرنے کے کی گئی اہم پیش رفت پر روشنی ڈالی اور باہمی مفادات کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ کرنے کے لیے صدر ٹرمپ کے ساتھ کام کرنا جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

پی ایم او نے مزید بتایا کہ صدر ٹرمپ نے بھی ہندوستان کے لوگوں کو نئے سال میں خوشحالی اور ترقی کی نیک خواہشات پیش کیں اورگذشتہ کچھ برسوں کے دوران تعلقات میں بہتری پر اظہار اطمینان کیا اور دو طرفہ تعاون میں مزید اضافہ کرنے کے لیے اپنی خواہش کا اعادہ کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *