Raveena Tandon: Yes, there are people in the film industry, who do plan your failureتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی مبینہ خودکشی کے بعد سوشل میڈیا سے لے کر انڈسٹری کے اندر تک ہر جگہ اقربا پروری کو لے کر زبردست بحث چھڑ گئی ہے، جہاں ایک طرف لوگ کئی فلم میکرس پر تنقید کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف ستاروں کی اولاد پر بھی طرح طرح کے الزامات عائد کئے جارہے ہیں۔

اس درمیان اداکارہ روینہ ٹنڈن نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے اقربا پروری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی ا س مرحلے سے گزر چکی ہیں۔اداکارہ روینہ ٹنڈن نے پہلے بھی اپنے انسٹا گرام پوسٹ میں سوشانت سنگھ راجپوت کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کئی باتیں کہی تھیں۔

وہیں اب ہندوستان ٹائمس کی ایک رپورٹ کے مطابق روینہ ٹنڈن نے سوشل میڈیا پر پھیل رہی باتوں پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا- ’اسے سنسنی خیز بنانا بند کریں، آپ کسی پر الزام نہیں لگا سکتے، فلم انڈسٹری پر بھی نہیں۔ لوگ صرف ایک ہی طرح سے سوچ رہے ہیں۔ یہ اس بے چارے لڑکے کے لئے کسی توہین سے کم نہیں ہے’۔

روینہ ٹنڈن نے مزید لکھا ’میں مانتی ہوں، یہاں پر سیاست ہے۔ کچھ اچھے لوگ ہیں تو کچھ برے لوگ بھی ہیں اورکچھ ایسے لوگ بھی ہیں، جو آپ کی ناکامی کے لئے پلاننگ (منصوبہ بندی) بھی کرتے ہیں۔ میں خود اس سے گزرچکی ہوں۔ یہ وہی لوگ ہیں جو آپ کو نیچا دکھاتے ہیں، فلم سے نکلوا دیتے ہیں’۔

اداکارہ ٹنڈن کا ماننا ہے کہ ’ایسے لوگ ہر انڈسٹری میں ہیں، لیکن ہم ایک ہائی پروفائل گلیمر جاب میں ہیں، جہاں پرایسی چیزیں ہائی لائٹ ہوجاتی ہیں’۔روینہ ٹنڈن نے اپنے اس انٹرویو میں سوشل میڈیا پر غلط باتیں پھیلانے والے صارفین کی کلاس لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں کسی پر راست طور پر الزام لگانا پوری طرح سے غلط ہے۔ انہوں نے کرن جوہر کی حمایت کرتے ہوئے ان پر عائد الزامات کو پوری طرح سے بکواس اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *