نئی دہلی: عنقریب میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی فلم ’ لو آج کل‘ کی تشہیر کے سلسلے میں سنگنگ ریلٹی شو ’ انڈین آئیڈیل 11میں اداکارہ سارہ علی خان کے ساتھ شرکت کرتے ہوئے اداکار کارتک آرین نے کہا کہ وہ ابھی شادی کے لئے تیار نہیں کیونکہ وہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کرنا چاہتے ہیں ۔

ممبئی مرر کی خبر کے مطابق پروگرام میں شو کے میزبان آدتیہ نارائن نے کارتک اور سارہ کے ساتھ ’ سچ کا کھیل‘ کے نام سے گیم کھیلا ،اس دوران اداکار کارتک آرین نے اپنی شادی کے حوالے سےکہا کہ ’ وہ شادی کے لئے ابھی تیار نہیں کیونکہ وہ اپنے کام پر فوکس کرنا چاہتے ہیں، اس پر وہاں موجود ان کی ساتھی کو اسٹار اداکارہ سارہ علی خان نے شدید رد عمل ظاہر کرتےہوئے کہا ’ تم ریلیشن شپ کے لئے تو تیار ہو لیکن شادی کے لئے تیار نہیں!۔

کارتک نے مزید کہا کہ وہ رشتہ منقطع کرنے کے بعد اپنی سابق گرل فرینڈ کے ساتھ دوست بن کر نہیں رہ سکتے ، اس پر اداکارہ سارہ نے اپنی حاضر جوابی کامظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ انہیں بریک اپ کے بعد اپنے ایکس کے ساتھ دوستی میں کوئی پریشانی نہیں ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’ لو آج کل ‘ کی شوٹنگ کے دوران کارتک اور سارہ کے درمیان تعلقات کے کافی چرچے تھے ، حالانکہ بعدمیں کہا گیا کہ دونوں کے راستے جدا ہو گئے ہیں، تاہم دونوںمیں سے کسی نے بھی ڈیٹنگ یا رشتہ منقطع ہونے کی تصدیق نہیں کی ہے۔ فلم ’ لو آج کل‘ 14فروری2020 کو سنیماگھروںمیں پیش کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *