Shehbaz Sharif arrested in money laundering case after LHC rejects bailتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سدر اور قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد میاں محمد شہباز شریف کوقومی احتساب بیورو نے ایک منی لانڈرنگ کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے ان کی درخواست ضمانت مسترد کر دیے جانے کے بعد گرفتار کر لیا۔

شہباز کو عدالت کی حدود سے ، جہاں کثیر تعداد میں پی ایم ایل این کے کارکن اور حامی سماعت سے پہلے ہی جمع ہو گئے تھے، حراست میں لے لیا گیا۔گذشتہ ہفتہ لاہور ہائی کورٹ نے شہباز کی پیشگی ضمانت میں اس وقت توسیع کر دی تھی جب ان کا وکیل اپنے دلائل پیش کر رہا تھا ۔اس وقت عدالت نے ان کے وکیل کو ہدایت کی تھی کہ آئندہ سماعت پر وہ اپنے دلائل مکمل کر دیں۔

شہباز کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پی ایم ایل این کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ اگر ملک میں انصاف اور احتساب ہوتا تو شہباز شریف نہیں بلکہ جنرل عاصم سلیم باجوا اور اس کے گھر والے گرفتار کیے گئے ہوتے۔پی ایم ایل این کی سکریٹری اطلاعات مریم اورنگ زیب نے گرفتاری حکومت کا سیاسی انتقام بتایا ۔

انہوں نے عدالت سے باہر کہا کہ یہ صرف شہباز کی گرفتاری نہیں ہے بلکہ شہباز کو ہتھکڑی پہنا کر پورے ملک کے ہاتھوں میں ہتھکڑیاں ڈال دی گئیں۔ دریں اثنا وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کو سیاسی کیس نہیں بنانا چاہئے۔انہوں نے مزید کہا کہ فیصلہ عدالت نے کیا ہے اور یہ حزب اختلاف کے قائد کی کرپشن کا نتیجہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *