اسلام آباد: لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ سابق فوجی حکمراں ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمہ کی سماعت کے لیے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا۔

واضح ہو کہ اسی خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں مجرم قرا ر دے کر پھانسی کی سزا سنائی تھی۔فیصلہ کے خلاف پروزی مشرف کی عرضی کی سماعت کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کی بنچ نے یہ رولنگ بھی دی کہ سابق صدر مملکت کے خلاف غداری کیس قانون کے مطابق تیار نہیں کیا گیا۔

جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی، جسٹس محمد امیر بھٹی اور جسٹس چودھری مسعود جہانگیر پر مشتمل تین ججی بنچ نے اتفاق رائے سے یہ فیصلہ سنایا۔تاہم کہا کہ اس ضمن میں ہائی کورٹ کا ایک مختصر حکم جلد ہی جاری کر دیا جائے گا۔

خصوصی عدالت نے، جسے گذشتہ ماہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے28نومبر کو اپنے محفوظ فیصلہ کا اعلان کرنے سے روک دیا تھا،3نومبر کو آئین معطل کرنے کے جرم میں پرویز مشرف کو 17دسمبر کو موت کی سزا کی سنائی تھی۔

واضح ہو کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) حکومت نے مشرف کے خلاف سنگین غداری مقدمہ دائر کیا تھا کہ سابق فوجی ڈکٹیٹر نے نومبر 2007میں ماؤرائے آئین ایمرجنسی نافذ کر دی تھی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *