Trent Boult and Rohit Sharma help dominant Mumbai Indians coast to fifth IPL titleتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: گیند بازوں کی شاندار گیند بازی کے بعد روہت شرما کی کپتانی اننگ کی بدولت ممبئی انڈینس نے دہلی کیپٹلس کو منگل کو آئی پی ایل 2020 کے فائنل میں 5 وکٹ سے شکست دے کر پانچواں خطاب جیت لیا ہے۔

پہلے ممبئی انڈینس کے گیند بازوں نے پہلی بار آئی پی ایل کھیلنے والی دہلی کیپٹلس کی ٹیم کو کم اسکور پر روک دیا، پھر اس کے بعد روہت شرما نے طوفانی بلے بازی کرکے مقابلہ یکطرفہ کردیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی نے ممبئی انڈینس کو 157 رنوں کا ہدف دیا، جسے ممبئی انڈینس نے 8 گیند باقی رہتے ہوئے حاصل کرلیا اور 5 وکٹ سے جیت حاصل کرلی۔دہلی کیپٹلس کے 157 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری آئی پی ایل کی سب سے کامیاب ٹیم ممبئی انڈینس نے طوفانی آغاز کیا۔

سلامی بلے باز روہت شرما اور کوئنٹن ڈی کاک کی بلے بازی نے ثابت کردیا کہ ان کی بادشاہت کو ختم کرنا آسان نہیں ہے۔ روہت شرما نے چھکے کیساتھ ممبئی انڈینس کا کھاتہ کھولا اور پھر اس کے بعد کوئنٹن ڈی کاک نے بڑے شاٹ لگائے۔ دونوں کے درمیان ہوئی 45 رنوں کی شراکت کو مارکس اسٹوئنس نے توڑا۔ انہوں نے ڈی کاک کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے بعد روہت شرما کا ساتھ دینے میدان پر سوریہ کمار یادو آئے اور انہوں نے پہلی ہی گیند پر چوکا اور دوسری گیند پر چھکا لگا کر اپنی ٹیم کے ارادے ظاہر کردیئے۔آپسی تال میل کی کمی کے سبب ممبئی انڈینس کو سوریہ کمار یادو کے طور پر 90 رن پر دوسرا جھٹکا لگا۔ سوریہ کمار یادو 19 رن بناکر رن آوٹ ہوگئے۔

اس کے بعد کپتان روہت شرما نے ایشان کشن کے ساتھ 47 رنوں کی شراکت کرکے مقابلہ یکطرفہ بنا دیا۔ نارکیا نے 137 رن پر ممبئی کے کپتان روہت شرما کے طور پر تیسرا جھٹکا دیا۔روہت شرما 51 گیندوں پر 68 رن بناکر پویلین لوٹے۔ مگر تب تک انہوں نے مقابلہ یکطرفہ کر دیا تھا۔ روہت شرما کے پویلین لوٹنے کے بعد پولارڈ نے دو بڑے شاٹ لگائے، مگر ربادا نے انہیں بولڈ کرکے ممبئی انڈینس کو 147 رن پر چوتھا جھٹکا دے دیا۔ روہت شرما کی ٹیم کو 156 رن پر ہاردک پانڈیا کے طور پر پانچواں جھٹکا لگا۔ پانڈیا 3 رن بناکر نارکیا کا شکار بنے۔

اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دہلی کیپیٹلس نے مقررہ20اووروں میں7وکٹ پر156رنز بنائے۔ اگرچہ دہلی نے بڑا مایوس کن آغاز کیا اور ابھی چوتھا اوور ہی تھا کہ اس کے چوٹی کے تین بلے باز مارکس اسٹوائنس، اجنکیا رہانے اور شیکھر دھون پویلن لوٹ گئے۔ جس وقت شیکھر دھون کی شکل میں دہلی کا تیسرا وکٹ گرا تو اس وقت ٹیم کا مجموعہ محض22رنز تھا۔ لیکن رشبھ پنت اور سریش ایر نے چوتھے وکٹ کے لیے 96رنز کی پارٹنر شپ کر کے ٹیم کو 150کا ہندسہ پار کرنے کی راہ پر ڈال دیا۔

118مجموعے پر پنت بھی چوتھی وکٹ کی شکل میں آو¿ٹ ہو گئے۔ انہوں نے 38گیندوں پر 4چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 56رنز بنائے جبکہ سریش ایر نے 50گیندوں پر65رنز کی اننگز کھیلی اور غیر مفتوح رہے ۔انہوں نے 6چوکے اور دو چھکے لگائے۔ہٹ نائر5اور ایکشر پٹیل 9رنز بنا کر آو¿ٹ ہو گئے۔دہلی کی اننگز کو لڑکھڑانے والے ممبئی کی کیوی درآمد فاسٹ بولر ٹی بولٹ نے3وکٹ لیے جبکہ کونٹر نائیل کو دو اور جے یادو کو دو وکٹ ملے۔

ویسٹ انڈین درآمد ممبئی انڈینز کے بلے باز کیرون پولارڈ نے بیسٹ اسٹرائیکنگ ریٹ میں اپنے ٹیم ساتھی ہاردک پانڈیا کو زیر کر کے آلٹروز کار جیت لی۔جبکہ ایک اور غیر ملکی درآمد ٹرینٹ بولٹ کو مین آف دی میچ اوررائل چیلنجرز کے دیو دت پڈیکل کو سال کا ابھرتا کھلاڑی قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *