UAE relaxes travel restirction, allows entry to vaccinated Indiansتصویر سوشل میڈیا

دوبئی: متحدہ عرب امارات نے ہندوستان سمیت کئی ممالک کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا گیا ہے۔23 جون سے جن ممالک کے لیے عرب امارات نے سفر کے لئے پابندیوں میں نرمی کی ہے ان میں ہندوستان،نائیجیریا اور جنوبی افریقہ شامل ہیں۔

ہندوستان سے سفر کے سلسلے میں متحدہ عرب امارات سے منظور شدہ ویکسین کی دو خوراکیں لینے اور صرف رہائشی ویزا کے حامل مسافروں کو ہی دوبئی میں داخل ہونے کی اجازت ہے۔ہندوستان سے دبئی جانے والے اہل مسافروں کو روٹ سے 48 گھنٹے پہلے لیا جانے والا آر ٹی-پی سی آر ٹیسٹ کی منفی رپورٹ ضروری ہے۔

اس کے علاوہ مسافروں کو دبئی روانگی سے 4گھنٹے قبل پی سی آر کا تیز رفتار ٹیسٹ کروانا ہوگا۔اس نے اپریل کے آخر میں ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لئے اپنی سرحدیں بند کردی تھیں۔یہ کورونا کی دوسری لہر کے دوران ہندوستان میں کوویڈ۔19 کیسوں کی تعداد میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا تھا۔

سپریم کمیٹی برائے بحران و آفات بندوبست دوبئی کے سربراہ شیخ منصور بن محمد بن رشید ال مختوم نے جنوبی افریقہ، نائجیریا اور ہندوستان سے آنے والے مسافروں کے لیے دوبئی کے تازہ سفری قواعد و ضوابط کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *