نئی دہلی: نیشنل ایوارڈ یافتہ بالی ووڈاداکار وکی کوشل نے، جو آج کل داکارہ کترینہ کیف کے ساتھ اپنے تعلقات کے حوالے سے خبروں میں ہیں، کترینہ کے ساتھ’ ڈیٹنگ ‘اور اپنے تعلقات کے حوالے سے ایک ویب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق امور پر بہت کھلے ہیں کیو نکہ وہ جھوٹ نہیں بول سکتے ہیں۔

انٹرویو میں مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر وہ کوئی بیان دیتے ہیں تو اس پر بحث تیز ہو سکتی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ پیار سب سے اچھا احساس ہے ، کوئی خود کو پیار کا تجربہ کرتے ہوئے سب سے اچھے دور میں پاتا ہے، وہ جو کچھ بھی کرتا ہے ، وہ جوش اور ارادے کے ساتھ کرتا ہے، مجھے لگتا ہے کہ یہ واقعی میں خوبصورت احساس ہے۔

خیال رہے کہ کترینہ کیف کا وکی کوشل کے ساتھ تعلقات کی افوائیں اس وقت سرخیوںمیں آئیں تھیں جب اداکار وکی کوشل نے قبول کیا تھا وہ اداکارہ کترینہ کیف پر فدا ہیں ۔

قابل غور ہے کہ اداکارہ کترینہ کیف کاکچھ برس پہلے اداکار رنبیر کپور سے رشتہ منقطع ہوا ہے وہیں اداکار وکی کوشل کا گزشتہ سال کے آغاز میں ہی ہرلین سیٹھی کے ساتھ بریک اپ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *