نئی دہلی: ان خبروں کے درمیان کہ چینی فوجی لداخ میں آپٹیکل فائبر کیبلز کا ایک جال بچھا رہے ہیں کنٹرول لائن پر پاکستانی فوج کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف وزیوں میں زبردست اضافہ سے ہندوستان کو دو محاذی جنگ کا خطرہ اور بھی بڑھ گیا ہے ۔
واضح ہو کہ گذشتہ 9ماہ کے دوران پاکستان نے جنگ بندی کی جو خلاف ورزیاں کی ہیں وہ گذشتہ 17سال کے دوران اس مدت میں اب تک کی سب سے زیادہ ہیں۔بارانی اجلاس کے پہلے روز پارلیمنٹ میں پیش کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان اس سال یکم جنوری سے 7ستمبر تک ہند پاک سرحد پر 3ہزار 186بار جنگ بندی کا مرتکب ہوا ہے۔اس کے علاوہ اسی مدت کے دوران بین الاوامی سرحد پر سرحد پار سے فائرنگ کے 242واقعات ہوئے ہیں۔
یہ رپورٹ چین کے بارے میں یہ خبر ملنے کے ایک روز بعد، کہ فائبر کیبلوں کو ہمالیائی خطہ لداخ میں پانگانگ تیسو جھیل کے جنوب تک بچھاتے دیکھے جانے سے معلوم ہوا ہے کہ چین اپنے توسیعی منصوبہ عمل آوری کرنے میں لگا ہے ، جاری کی گئی ہے ۔
رائٹر نے ایک سینئر سرکاری عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ ان تاروں سے آگے تعینات فوجیوں کو عقب میں واقع اڈوں تک ایک محفوظ مواصلاتی لائن دستیاب ہو جائے گی۔
ایک دیگر افسر نے کہا کہ گذشتہ ہفتہ دونوں ممالک کے وزراءخارجہ کے درمیان مذاکرات کے بعد سے طرفین کی فوجوں میں کوئی خاص کمی بیشی نہیں ہوئی ہے۔صورت حال ویسی ہی کشیدہ ہے جیسی پہلے تھی۔
چینی فوجیوں کی حالیہ جارحانہ کارروائیوں کے ساتھ پاکستانی فوج کے ذریعہ جنگ بندی کی ریکارڈ خلاف ورزیوں سے ہندوستان کے لیے دو محاذوں پر جنگ کا خطرہ اور بھی زیادہ ہو گیا ہے۔