اسلام آباد: پاکستانی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے اپنے کارناموں میں اس وقت ایک اور زبردست کارنامہ کا اضافہ کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنلز میں تیز ترین4000رنز بنانے والے پہلے ایشیائی بلے باز ہو گئے۔ 27سالہ بلے باز نے یہ کارنامہ منگل کے روز لاہور میں آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اس وقت انجام دیا جب انہوںنے اپنی اننگز کا 15واں رن بنایا۔
انہوں نے 4000رنز بنانے کے لیے 82اننگز کھیلیں جو جنوبی افریقی بلے باز ہاشم آملہ سے، جو81میچوں میں یہ کارنامہ انجام دے کر تیز ترین 4000رنز کا ریکارڈ اپنے قبضہ میں کیے ہیں، ایک اننگ زائد ہے۔بابر اعظم کو100اننگز سے کم اننگز میں 4000ون ڈے اانٹرنیشنلز رنز بنانے والے اب تک کے پہلے بلے باز ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔
بابر سے پہلے تیز ترین 4000رنز بنانے والے محمد یوسف تھے جنہوں نے 110اننگز کھیل کر 4000رنز مکمل کیے تھے۔بابر اعظم کو3000سے 4000رنز تک پہنچنے کے لیے صرف14اننگز کھیلنا پڑیں ان کے علاوہ اکم اننگز میں 3ہزار سے4ہزار رنز تک پہنچنے والے دوسرے بلے باز آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر ہیں جنہوںنے صرف12اننگز کھیل کر یہ کارنامہ انجام دیا۔
