تہران : ایٹمی پروگرام کے باعث امریکہ کی جانب سے پابندیاں عائد کیے جانے کے باوجود ایران میں کھیل جذبہ میں کسی قسم کی کوئی کمی واقع نہیں ہوئی اور نامساعد حالات میں بھی اسلامی جمہوریہ ایران میں مختلف کھیلوں میں دلچسپ رکھنے والا نوجوان طبقہ ،جن میں لڑکے و لڑکیا دونوں شامل ہیں،اندرون و بیرون ملک ہونے والے کھیل مقابلوں میں پورے جوش کے ساتھ حصہ لیتے ہوئے اپنا اور ملک کا نام روشن کر رہا ہے۔

ترکی میں منعقد استنبول کپ میں 60میٹر کی انڈور دوڑ میں ایران کی رنر فرزانہ فصیحی نے اول پوزیشن حاصل کی۔ فرزانہ نے 7.32 سیکنڈ کا اپنا سابقہ ریکارڈ توڑ کر انڈور ایتھلیٹکس مقابلوں میں شرکت کا استحقاق حاصل کیا ۔

قازقستان کی رنر کے مقابل دوڑتے ہوئے فصیحی نے یہ 60میٹر کی دوڑ 7.25سکنڈ میں طے کر کے اپنی طاقتور حریف اپنا ہی سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ اب انہیں پریمیر لیگ میں بہترین اتھیلیٹ کا اعزاز حاصل ہو گیا ہے اور وہ بلغراد کے پارٹیزن کلب میں شامل ہو گئیں۔

علاوہ ازیں ایران نے کبڈی ورلڈ کپ میں تیسری پوزیشن کے لیے پاکستان میں لاہور کے پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلہ میں آسٹریلیا کو شکست دے کر تیسری پوزیشن پر قبضہ کر لیا۔یہ مقابلہ دیکھنے کے لیے ایران کے قنصل جنرل متعین لاہور محمد رضا نذیری بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *