ملبورن: آسٹریلیانے پہلی اننگز میں 319رنز کے فائدے سے دوسری ا ننگز میں 4وکٹ پر 137رنز بنا کر نیوزی لینڈ کے خلافد دسرے ٹسٹ میچ کے چوتھے روز کا کھیل ختم ہونے تک 456رنز کی برتری حاصل کر لی ۔
ملبورن کی پچ نے جس طرح تیزی سے بولروں کے حق میں کروٹ لی ہے اس سے نیو زی لینڈ کی شکست نوشتہ دیوار ہو چکی ہے ۔آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز کے اسکور467کے جواب میں نیو زی لینڈ کو محض148رنز پر آو¿ٹ کردیا۔
کیو اننگز کی اس بری درگت میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولروں خاص طور پر پیٹ کمنز کا نمایں رول مرہا جنہوں نے 5وکٹ لیے جبکہ پیٹنسن کو تین اور مچل اسٹارک کودو وکٹ ملے۔
آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کی65گیندوں پر تین چوکوں کے ساتھ38رنز اور ساتھ افتتاحی بلے باز جو برنز کی100گیندوں پر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے35رنز اور ان دونوں کے درمیان پہلی وکٹ کے لیے62رنز کی بدولت دوسری اننگز میں4وکٹ پر137رنز بنا کر نیو زی لینڈ کوشکست کے قوی امکانات سے دوچار کر دیا۔