ممبئی : نیوزی لینڈ کا دورہ کر رہی ٹیم انڈیا کو اس وقت زبردست جھٹکا لگا جب اس کے افتتاحی بلے باز و نائب کپتان روہت شرما زخمی ہونے کے باعث ون ڈے اور ٹسٹ میچز کی سریز سے باہر ہو گئے۔

روہت شرماجو ٹونٹی ٹونٹی میچزکی سریز کے پانچویں اور آخری میچ میں ریگولر کپتان وراٹ کوہلی کو آرام دیے جانے کی وجہ سے قائم مقام کپتان کے فرائض انجام دے رہے تھے بیٹنگ کرتے ہوئے پنڈلی میں چوٹ لگ جانے سے ریٹائرڈ ہرٹ ہو کر پویلین واپس آ گئے تھے۔

جس وقت وہ پویلین واپس آئے تو 60رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔وہ فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں اترے اور لوکیش راہل نے باقی میچ میں کپتان کی ذمہ داری نبھائی۔ہندوستان کو پہلا ون ڈے میچ بدھ کے روز کھیلنا ہے۔

ہندوستان نے اس دورے کے پہلے مرحلہ میں کھیلی گئی پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سریز پہلے ہی5-0سے جیت کر تاریخ رقم کی تھی۔ کیونکہ اس جیت کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا ٹی ٹونٹی میچوں کی کوئی سریز 5-0سے جیتنے والی دنیا کی پہلی ٹیم ہو گئی تھی۔

روہت رواں سریز میں دو ہاف سنچریاں بنا کر جہاں ایک طرف آئی سی سی کی ٹی ٹونٹی درجہ بندی میں ٹاپ 10میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے وہیں انہوں نے25ویں ہاف سنچری بنا کرٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے وراٹ کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔کوہلی نے24ہاف سنچریاں بنائی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *