ممبئی: نیوزی لینڈ میں دو ٹیسٹ میچوں کی سریز کے لیے افتتاحی بلے باز پرتھوی شاہ کو 16رکنی ہندوستانی اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا۔
شاہ کے علاوہ جسپریت بومرا بھی رو بصحت ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ۔اگرچہ ٹسٹ ٹیم میں ایشانت شرما کو بھی شامل کیا گیا ہے لیکن ان کی نیوزی لینڈ روانگی ان کے جسمانی طور پر مکمل فٹ ہونےسے مشروط ہے۔
کیونکہ جنوری میں ایک رنجی ٹرافی میچ کے دوران ان کے ٹخنے میں معمولی بال آ گیا تھا۔وہ فی الحال بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریکٹس کر رہے ہیں۔ون ڈے میچز کے لیے بھی پرتھوی شا ٹیم میں برقرار ہیں۔ اور توقع ہے کہ ماینک اگروال اور شوبھم گل ون ڈے میچز میں اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ پرتھوی شاہ اور ماینک اگروال ون ڈے انٹرنیشنلز میں اوپننگ جوڑی کی شکل میں کھیلیں گے۔
شوبھم گل نے اپنی شاندار بلے باز ی سے سلیکٹروں اور ٹیم منجمنٹ کو اپنی جانب متوجہ کر رلھا ہے۔ کراسٹ چرچ میں انڈیا اے کے لیے کھیل رہے شوبھم گل نے 204رنز کی غیر مفتوح اننگز کھیلی۔جبکہ پرتھوی شاہ نے نیوزی لینڈ میں ہی ون ڈے میچز میں اپنی شاندار کارکردگی سے بہت متاثر کیا ہے۔
دریں اثنا بائیں ہاتھ کے رسٹ اسپنر کلدیپ یادو کو ڈراپ کر کے اسپن شعبہ کی ذمہ داری روی چند اشون اور ارویندر جڈیجہ کے کندھوںپر رہے گی ۔ حالانکہ یہ وہی کلدیپ یادو ہیں جن کے بارے میں آج سے عین ایک سال قبل5فروری2018کو ہیڈ کوچ روی شاستری نے کلدیپ کے بارے میں کہا تھا کہ وہ بیرون ملک ٹسٹ میچوں میں ہندوستان کے بنیادی اسپنر ہیں۔ فاسٹ بولنگ کا شعبہ جسپریت بو،را، محمد شامی، نودیپسینی، امیش یادو اور فٹ ہوجانےکی صورت میں ایشانت شما سنبھالیں گے۔وکٹ کیپنگ کی ذمہ داری ردھیمان ساہا کے کندھوں پر رہے گی۔
ٹسٹ میچوں کے لیے ٹیم یہ ہے: وراٹ کوہلی(کپتان)، ماینک اگروال،پرتھویشاہ، شوبھم گل،چتیشور پجارا، اجنکیا رہانے، ہنومان وہاری، ردھیمان ساہا،رشبھ پنت، رویندر جڈیجہ، جسپریت بومرا،امیش یادو،محمد شامی اور نودیپ سینی اور ایشانت شرما(فٹ ہونے کی صورت میں)۔پہلا ٹسٹ میچ 21فروری کو ویلنگٹن میں اور دوسرا 29فروری سے کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔جبکہ تین ون ڈے میچوں کی سریز کا آغاز 5فروری بروز بدھ سے ہو رہا ہے۔