نئی دہلی : بالی ووڈ کی ’دبنگ گرل‘ کہی جانے والی اداکارہ سوناکشی سنہا ڈیجیٹل ورلڈ میں قدم رکھنے کو تیار ہیں ، جلد ہی وہ ایمیزون پرائم کی ایک کرائم تھرلر ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔
واضح رہے کہ ریما کاگتی کی اس ویب سیریز میں سوناکشی کے علاوہ گلشن دیوہا، سوہم شاہ اور وجے شرما کام کرتے نظر آئیں گے، وہیں اس سیریز کا پروڈکشن ایکسل موویز اور ٹائیگر بے بی فلمز ایک ساتھ مل کر کریں گے۔
سوناکشی سنہا نے اس ویب سیریز کی پوری ٹیم کے ساتھ ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس میں لکھا ہے کہ ”نئی شروعات، ایمیزون کے ساتھ ہماری نئی سیریز شروع کرنے اور اس نہایت لائق و فائق ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے لئے بہت پرجوش ہوں۔“
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا اس سال فلم بھج میں نظر آنے والی ہیں۔ اس فلم میں اجے دیوگن اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔یہ ایکشن فلم ہو گی جس کی کہانی 1971 میں ہندوستان۔پاکستان جنگ کے پس منظر میں لکھی گئی ہے۔
فلم کی کہانی ایئر فورس کے لیڈر وجےک کرک کے ارد گرد گھومتی ہے۔ فتحکرک نے ہندستان-پاکستان جنگ کے دوران 300 خواتین کی مدد سے بھارتی فضائیہ کے ہوائی اڈے کو ری بلٹ کیا تھا۔
(تصویریں انسٹا گرام )