حیدرآباد: (اے یوایس)اپنی خطرناک فاسٹ بولنگ سے آئی پی ایل میں سنسنی دوڑا دینے والے کشمیری نوجوان فاسٹ بولر عمران ملک نے اپنی تیز گیند بازی سے نہ صرف شائقین کا دل جیت لیا بلکہ سن رائز کے لیے گجرات ٹائٹنس کے خلاف میچ می پانچ وکٹ لے کر اپنے دور کے معروف افتتاحی بلے باز سنیل گواسکر کو تعریف کلمات ادا کرنے پر مجبور کر دیا۔ گجرات ٹائٹنس کے خلاف ان کے فائری اسپیل میں ان کی گیند کی رفتار 150کلو میٹر سے بھی زیادہ تھی۔
پچھلے کئی میچوں سے ہی اس کی کارکردگی نکھرنے لگی تھی اور وہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے لگا، جب کل انہوں نے 4اووروں میں 25رنز دے کر 5وکٹ لیے تو ونکیٹ اسٹیڈیم میں ہرطرف عمران ۔عمران ملک کی آوازیں گونجنے لگیں۔ان کی گیند کی رفتار دیکھ کر سارے دنگ رہ گئے۔چار کھلاڑیوں کو انہوں نے کلین بولڈ کیا ۔ عمران ملک میوہ فروش کا بیٹا ہے اور وہ تیز گیند پھینکنے میں ماہر ہے۔
ہندوستان کے سابق کرکٹر سنیل گواسکر نے کہا عمران کو انگلینڈ دورے کے لیے ٹیم میں منتخب کرنا چاہےے کیونکہ وہاں کے پچ اور موسم ان کے سازگار ثابت ہوں گے۔ گواسکر نے اس میچ کے بعد جس میں عمران ملک نے تہلکہ مچاتے ہوئے پانچ وکٹ لیے اپنے تبصرے میں عمران کی دل کھول کر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس کارکردگی کے بعد تو عمران کا اگلا پڑاو¿ ٹیم انڈیا ہی ہو نا چاہئے۔ میچ ختم ہونے کے بعد جب ان سے کہا گیا کہ کیا وہ 175کلو میٹر کی رفتار سے پھینک سکے گا توانہوں نے کہا انشاءاللہ یہ بھی ممکن ہے۔
