بولیم فونٹین: انڈر نائنٹین ورلڈ کپ کے اپنے پہلے ہی میچ میں سری لنکا ہندوستان سے اگرچہ90رنز سے ہار گیا لیکن اس ہار میں اسے ایک لمحہ ایسا بھی آیا جو سری لنکا کے لیے ورلڈ ریکارڈ بن گیا۔

ہندستانی اننگز کے چوتھے اوور میں سری لنکا کے17سالہ فاسٹ بولر متھیشا پتھیرانا نے یشاسوی جیسوال کو 175کلومیٹر (108میل)فی گھنٹے کی رفتار سے وائڈ گیند کر کے شعیب اختر، جیف تھامسن،ڈینس للی، میکم مارشل، چارلی گرفتھ، ویسلے ہال، عمران خان، وقار یونس ، لیستھ ملنگا،جواگل سری ناتھ،وسیم اکرم، شین بانڈ،ایلن ڈونالڈ،محمد عامر اور محمد شامی، جسپریت بمراہ اور امیش یادو کو بھی میلوں پیچھے چھوڑ دیا۔

پتھیرانا نے 175کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے یہ گیند کر کے انٹرنیشنل کرکٹ کے ہر فارمیٹ میں ایک نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کیاہے۔ اگرچہ امپائر نے اسے وائڈ قرار دیا لیکن اسپیڈ گن نے جیسوال کے سامنے سے زناٹے کے ساتھ نکل کر وکٹ کیپر کے دستانوں میں پہنچنے والی گیند کی طوفانی رفتار کو ریکارڈ کر لیا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ابھی تک انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین گیند کا ریکارڈ پاکستان کے فاسٹ بولر شعیب اختر کے قبضہ میںتھا جو انہوں نے2003کے ورلڈ کپ میں انگلستا ن کے خلاف 161.3کلومیٹر (100 میل) فی گھنٹے کی رفتار سے کر کے قائم کیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *